جاپانی فنکارہ بے ہنگم پتھروں کو جانوروں کی تصویر میں ڈھالتی ہیں۔ فوٹو: بورڈ پانڈا

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

ٹوکیو: ہر جگہ کئی اشکال کے پتھر پڑے ملتے ہیں لیکن جاپانی فنکارہ آکی نکاتا اپنے چشمِ تصور سے کسی بھی پتھر پر کوئی جانور دیکھ لیتی ہیں اور اس پر خوبصورتی سے اس جانور کی تصویر بناتی ہے۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

لیکن اسے تصویر نہیں کہا جاتا کیونکہ وہ اپنے فن سے اس پتھر کو عین اسی طرح کےجانور میں ڈھالتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھول جاتےہیں کہ یہ کوئی بھدا پتھر تھا یا پھر کسی جاندار کا مجسمہ ہے۔ اسی بنا پر انہیں جاپان میں اسٹون آرٹسٹ یا ’مصورِ سنگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 2010 سےجاری ہے۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website DesignerMB

آکی نکاتا کے مطابق ان کے نزدیک پتھر کوئی کینوس نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے۔ کئی برس قبل وہ دریا کے کنارے چہل قدمی کررہی تھی کہ ایک پتھر پر ان کی نظر پڑی اور اسے اٹھالیا۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

’میں جب کوئی پتھر اٹھاتی ہوں تو اسے محسوس کرتی ہوں۔ کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے پتھر کو نہیں بلکہ پتھر نے مجھے تلاش کیا ہے۔ میرے خیال میں ہر پتھر کا اپنا ارادہ ہوتا ہے جس سے مجھے پتا چلتا ہے کہ اب اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد میں اس پر پینٹنگ کرتی ہوں اور پتھر سے میرا رشتہ جڑ جاتا ہے،‘ آکی نے کہا۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

وہ کہتی ہیں کہ انہیں پتھروں کا احساس رہتا ہے لیکن وہ کسی بھی پتھر کو گھسنے یا توڑنے کی بجائے اس کی اصل شکل کو بحال رکھتی ہیں۔ وہ پتھر کو عین اس کی قدرتی صورت کے تحت ایک جانور کی شکل میں ڈھالتی ہیں۔ جب تک جانور میری آنکھوں میں دیکھ کر زندہ نہیں لگتا اس وقت تک میں اس پر پینٹنگ کرتی رہتی ہوں۔ یہاں تک کہ پتھر ایک جیتا جاگتا جانور دکھائی دیتا ہے۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر - Saqib Ali Khan | Expert Website Designer

لوگوں کے بار بار استفسار کے باوجود وہ کسی کو بھی پتھریلے جانور فروخت نہیں کرتیں لیکن جو بھی دیکھنا چاہے وہ اس کی اجازت دیتی ہیں ۔ آکی نکاتا کا سارا کام ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب بھی ان کے اسٹوڈیو میں خاموش پتھروں کا ایک ڈھیر پڑا ہے جس پر انہیں جانوروں کی حیرت انگیز تصاویر کاڑھنی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here